دنیا کی طویل القامت لڑکی کس سنگین بیماری میں‌ مبتلا ہے؟

سنگین بیماری

فہد نیوز! استنبول : ڈاؤن سنڈروم سمیت کئی نایاب بیماریوں میں مبتلا ترک خاتون کو دنیا کی طویل القامت خاتون کا اعزاز مل گیا۔ عالمی ریکارڈ کا اندراج کرنے والے ادارے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ترکی سے تعلق رکھنے والی رومیصہ گلیجی کا قد 7 فٹ 7 انچ ہے جو کئی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باعث وہیل چیئر کی محتاج ہیں۔

ڈاؤن سنڈروم سمیت دیگر سنگین جسمانی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باوجود قد کے اعتبار سے وہ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروانے میں کامیاب رہیں۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے بدھ کو ترک خاتون کی تفصیلات جاری کیں، جس میں کہا گیا ہے کہ رومیصہ نے اس سے قبل 2014 میں سب سے طویل قامت ٹین ایجر لڑکی کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔ ترکی کی نو عمر لڑکی کا قد ویور سنڈروم نامی بیماری کی وجہ سے بہت تیزی سے بڑھا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بیماری کے باعث بچے بہت تیزی سے نشونما پاتے ہیں اور اس میں مبتلا افراد کا قد عموماً زیادہ ہوتا ہے اور ہڈیوں کی ساخت بھی تبدیل ہو جاتی ہے۔ خیال رہے کہ دنیا کے سب سے طویل قامت مرد کا ریکارڈ بھی ترکی کے پاس ہے۔

ترکی کے سلطان کوسن آٹھ فٹ اور 2.8 انچ کے ساتھ دنیا کے سب سے طویل قامت شخص قرار پائے تھے۔

Leave a Comment