فہد نیوز! یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ طب نبوی کا تعلق وحی سے ہے اور عام دنیا وی طریقہ علاج صرف تجربہ ہے بعض اطباء نے تجربے کو یقین کے قریب تر بتایا ہے لیکن تجربہ ہر گز وحی کے رتبے کو نہیں پہنچ سکتا اسی لئے جو شخص طب نبوی کے ذریعے اپنے جسم کا علاج کرنا چاہتا ہے تو اس شخص کو چاہئے کہ وہ پہلے اپنے دل میں طب نبوی کے متعلق اعتقاد و یقین کو مستحکم کرلے
کیونکہ اس کے بغیر طب نبوی سے فائدہ حاصل نہ ہو گا اعتقاد جس قدر مضبوط ہو گا اسی قدر فوائد حاصل ہوں گے ۔اس تحریر میں طب نبوی ﷺ کے بارے میں تفصیل سے گفتگو ہو گی۔مسلمانوں کو چاہئے کہ بیماریوں کا علاج دوا سے بھی کریں اور دعا سے بھی تا کہ صرف دوا ہی پر بھروسہ نہ ہوجائے صحیح بات یہ ہے کہ دوا کرنا بھی سنت نبوی ہے حضرت اسامہ ؓ فرماتے ہیں کہ ایک روز میں حضور اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا لوگ آپ سے دریافت کررہے تھے کہ اگر ہم بیماریوں میں دوا کر لیا کریں تو کچھ گناہ تو نہیں ؟یہ سن کر حضور اکرم ﷺ نے فرمایا دوا کر لیا کرو اے اللہ کے بندو اس لئے کہ اللہ نے جتنی بیماریاں پیدا کی ہیں سات ہی ان کی دوا بھی پیدا کی ہے لیکن مرض موت اس سے مستثنیٰ ہے ۔یہ علاج اور ادویات طب نبوی سے ماخوذہیں ۔تکبیر کے فوائد جب بچہ پیدا ہو تو اس کے دائیں کان میں اذان
اور بائیں کان میں تکبیر کہنی چاہئے اس کی برکت یہ ہے کہ بچہ بولنے کے مرض سے محفوظ رہتا ہے ولادت کے ساتویں دن بچے کا اچھا سا نام رکھو بچے کے بال اتروا کر اس کے برابر چاندی تول کر صدقہ کردینا چاہئے یا ایک دو بکرے ذبح کر کے صدقہ کر دیں اس عمل کا اثر بچے کی صحت پر پڑے گا دودھ کا اثر اپنے بچے کو احمق اور فاحشہ عورتوں سے دودھ نہ پلواؤ کیونکہ دودھ کا اثر بچے کے جسم اور اخلاق پر اثر اندازہوتا ہے نمک کے فوائد رسول اللہ ﷺ نے حضرت علی ؓ سے فرمایا کہ کھانا نمک کے ساتھ شروع کرنا چاہئے اس لئے ستر امراض اور بیماریوں سے نمک میں شفا رکھی گئ ہے اور ان میں سے چند یہ ہیں جنون جذام کوڑھ پیٹ کا درد اور دانت کا درد وغیرہ بدہضمی کا علاج حضور اکرم ﷺ کا ارشاد ہے کہ میں تکیہ لگا کر نہیں کھاتا کیونکہ تکیہ لگا کر اور کھڑے ہو کر اور سوار میں بیٹھ کر کھانے سے بد ہضمی ہوجاتی ہے
اور اس کے خلا ف عمل سے کھانا ہوجاتا ہے اور تکبر بھی دو ر ہوجاتا ہے ہاضمہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا سرکہ بہترین سالن ہے اے خدا سرکہ میں برکت عطا فرما نیز آپ نے فرمایا جس دستر خوان پر سبز ترکاری ہوتی ہے اس جگہ فرشتے آتے ہیں قلب کی قوت مسروق ؓ کہتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ حضرت عائشہ ؓ کے پاس حاضر ہوا تو میں نے دیکھا کہ ان کے قریب ایک نابینا شخص بیٹھا ہوا ہے اور حضرت عائشہ ؓ بڑا لیموں یا چکوترے کا ٹکڑا شہد میں لگاکر اسے کھلا رہی ہیں میں نے عرض کیا کہ اے ام المومنین یہ کون ہے فرمایا کہ یہ وہ شخص ہے جس کی وجہ سے اللہ نے اپنے نبی پر غصہ کیا تھا اس واقعے کے متعلق شارحین نے لکھا ہے تورنج شہد کے ساتھ نہار منہ کھانا دل اور دماغ کے لئے بہت مفید ہے
۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین
Leave a Comment