فہد نیوز! آج ایک ایسے پھل کے بارے میں بتانے والے ہیں ۔ جس کے فوائداحادیث ِ مبارکہ میں بیان ہوئے ہیں۔اور اس پھل کے بارے میں کئی روایات موجود ہیں ۔ وہ پھل اس کو اردو میں بئی کہلاتاہے عربی میں سفرِجل اور انگریز ی میں اسے کیونس کہتے ہیں۔یہ سیب کی شکل کا پھل ہے جوجنگلوں میں خود رو بھی ہوتا ہے اور کاشت بھی کیا جاتا ہے حاملہ خواتین کو خاص طورپر کھانے کی تاکید کی گئی ہے۔
جس کے بارےمیں ہمارے نبی کریمﷺ نے فرما یا کہ اس پھل کو استعمال کیا کرو۔ اللہ تعالیٰ نے اس پھل میں کیا خصو صیت رکھیں ہیں۔دل کےلیے تقویت کاباعث بننے والی بہت سی جڑی بوٹیوں اور پھلوں کا طبِ نبویﷺ میں ذکر ملتا ہے۔بئی یعنی ٹوینز بھی ایک ایسا پھل ہے۔ جو آڑو او رسیب سے مشابہہ رکھتا ہے۔اور اس کا احادیث میں بھی کافی ذکر ملتا ہے۔ اور یہ بھی ذکر ملتا ہے کہ بئی کھانے والی خواتین زیادہ خوبصورت بچے پیدا کرتی ہیں۔اس پھل میں چالیس مردوں کے برابر طاقت ہے۔ جس میں بیک وقت کئی وٹامنز اور معدنیات پائے جاتے ہیں۔بئی کا مُربہ اس حوالے سے بہترین غذا ہے۔ جو نہار منہ کھایا جائے تو دل کے عوارض سے بچاتا ہے۔ابن ماجہ نے اپنی سنن میں حضرت طلحہٰ بن عبیداللہ ؓ سے روایت ہے کہ میں حضور اکرمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپﷺ کے ہاتھ میں ایک بئی تھی۔مجھے دیکھ کر آپﷺ نے فرمایا آجا طلحہٰ اسے لے لو۔اس لیے کہ
یہ دل کو تقویت پہنچاتی ہے۔ایک احادیث کے مطابق آپﷺ نے فرمایا کہ اپنی حاملہ عورتوں کو بئی کھلایا کرو۔کیونکہ یہ دل کی بیماریوں کو ٹھیک کر تا ہے۔اور لڑکے کو حسین بنا تا ہے۔زیادہ بئی کھانے سے جزام پیدا ہوتا ہے۔ یہ بات قطعاً غلط ہے۔ کیونکہ جزام ایک متعدی بیماری ہے۔جو کہ جراثیم کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔اس لیے بئی کھانے سے پیدا نہیں ہوتی۔ اطباءکرام کے مشاہدات ایک میٹھا سفر جل ٹھنڈک پہنچاتا ہےجبکہ کھٹا قابض ہوتا ہے۔معدے کے لیے مقوی ہوتاہے۔پیاس کو کم کرتا ہے۔قے کو روکتا ہے۔پیشاب آور ہے۔پیٹ کے السر میں مفید ہے۔حرفیہ کا بہترین علاج ہے۔ خون پیدا کرتا ہے۔دل اور جگر کو تقویت دیتا ہے۔بھوک کو بڑھاتا ہے۔اس کے کھانے سے جگر کے والز کھل جاتےہیں۔جن عورتوں کو مٹی کھانے کی عادت ہو وہ بھی کھائیں تو مٹی کھانے کی عادت جاتی رہےگی۔زیادہ کھانے سے ہچکی آتی ہے۔کھانسی کی شدت کو کم کرتاہے۔
اس کے کھانے سے منہ کے چھالے اور گلے کے چھالے مندمل ہوجاتےہیں۔آپﷺ کا ارشاد ہےاسے نہار منہ کھایا کرواس کامربہ دل کے مریضوں،پرانی کھانسی، دمہ اور پرانی پیچیش میں بہت مفید ہے۔یورپ میں بئی کا جوس بہت مقبول ہے۔ کیونز جوس یا اسکواش کے نام سے بکنے والایہ مشروب پیاس کی شدت کم کرنے والا قرار دیا گیا ہے۔بئی کے بارےمیں مغرب ممالک میں جو تحقیق ہوئی ہے۔اس کا خلاصہ یہ ہے کہ دل ودماغ اور معدے کو طاقت دیتا ہے۔قابض ہے ، جریان خون کو بند کر تاہے۔اسہال اور پیچیش میں مفید ہے۔ اور مقوی باہ ہے۔خشک پھل کا گودا ایک ماشہ نہارمنہ پیچیش کےلیے اکسیر ہے۔اس کے زیادہ مقدارسے قے آسکتے ہیں۔تحقیق سے ثابت ہواکہ بیماری اگر پرانی ہے۔تو خشک پھل کا سفوف زیادہ مفید ہے۔جبکہ نئی بیماری میں شربت یاجوشاندہ مفید ہوتا ہے
۔سفر جل یا بئی کے درخت کی چھال جڑوں کی چھال اور پتوں کا جوشاندہ دماغی امراض خاص طور پر مالی خلیہ اور ہسٹریامیں مفید قرار دیا گیا ہے۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین
Leave a Comment